0

کچھ سیاروں کے 100 سے بھی زائد چاند جبکہ کچھ بالکل محروم، ایسا کیوں؟

زمین پر آپ رات کو آسمان پر لاکھوں میل دور سے چاند کو چمکتا ہوا دیکھ سکتے ہیں لیکن سیارہ زہرہ پر آپ کو ایسا منظر نہیں ملے گا۔

کچھ سیاروں کے پاس کئی چاند ہوتے ہیں، جبکہ کچھ کے پاس ایک بھی نہیں ہوتا۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہے؟

اس کاجواب ہے The Hill sphere radius

کائناتی اجسام دیگر قریبی مادوں پر کشش ثقل کی قوت کا استعمال کرتے ہیں۔ کوئی کائناتی مادہ جتنا بڑا ہوگا، کشش کی قوت اتنی ہی زیادہ ہوگی۔

چاند کے لیے کسی سیارے کے گرد چکر لگانے کے لیے، اس کا اتنا قریب ہونا ضروری ہے تاکہ سیارہ اس کو مدار میں رکھنے کے لیے کافی کشش ثقل کی قوت لگا سکے۔ کسی سیارے کے مدار میں چاند کے ہونے کیلئے کم سے کم فاصلہ The Hill sphere radius کہلاتا ہے۔

یہ ریڈیئس بڑے مادے اور چھوٹے مادے، دونوں کے کمیت (mass) پر مبنی ہے۔

سیارہ عطارد جیسے چھوٹے سیاروں میں بہت چھوٹا The Hill sphere radius ہوتا ہے کیونکہ وہ کشش ثقل کی زیادہ قوت کا متحمل نہیں ہوتا، لہٰذا وہاں کسی بھی ممکنہ چاند کو سورج کی کشش ثقل کھینچ لے جائے گی۔

دوسری جانب مریخ کے دو چاند ہیں فوبوس اور ڈیموس۔ وہ مریخ کے The Hill sphere radius میں ہیں اور سیارہ اسے اپنے قریب رکھنے میں کامیاب رہتا ہے۔

لیکن مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون کا The Hill sphere radius بڑا ہے کیونکہ وہ زمین، مریخ، عطارد اور زہرہ سے بہت بڑے ہیں اور سورج سے زیادہ دور ہیں۔ ان کی کشش ثقل کی قوت مدار میں مزید چاندوں کو اپنی طرف کھینچے رکھ سکتی ہے۔ مثال کے طور پر مشتری کے 95 چاند ہیں جبکہ زحل کے 146 ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں