0

وہ اسلامی ملک جس کی ایئرلائن دنیا کا بہترین کھانا فراہم کرتی ہے، جانیے

پرواز میں خراب معیار کا کھانا سفر کا تجربہ خراب کر دیتا ہے اور اس تجربے کو دنیا کی بہترین ایئر لائنز خراب نہیں ہونے دیتیں۔

اس مد میں دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی درجہ بندی کی گئی ہے جس میں پہلا نمبر ایک اسلامی ملک کی ایئر لائنز نے حاصل کی ہے۔

ایمریٹس:

ایمریٹس ایئر لائن اکانومی سے لے کر بزنس کلاس تک ہر مسافر کے لیے بہترین کھانے پیش کرتی ہے۔ مسافروں کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے ایئر لائنز جیک فروٹ بریانی سے لے کر چاکلیٹ ٹرفل کیک جیسی غذاؤں تک ہر چیز مہیا کرتی ہے۔

ترکش ایئر لائنز:

دوسرے نمبر پر آنے والی ترکش ایئر لائن فلائٹ میں موجود شیف سے بنے کھانے مسافروں کو پیش کیے جاتے ہیں جن میں مشہور ترک غذائیں جیسے کہ کباب وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔

سنگاپور ایئر لائنز:

سنگاپور ایئر لائنز دوران پرواز کھانے کے بہتر تجربے کی اہمیت کو سمجھتی ہے اس لیے عملہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر کیبن پریشر کا خیال رکھتے ہوئے مسافروں کے لیے کھانے کا بندوبست کرتا ہے تاکہ مسافر ذائقے سے محظوظ ہوسکیں۔

کیتھے پیسیفک:

دنیا بھر میں 200 سے زائد مقامات پر جانے والی کیتھے پیسیفک مسافروں کو ایک خوشگوار تجربہ پیش کرتی ہے اور اس حوالے سے ایئرلائنز کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ مسافروں کے کھانے کے تجربے کوئی کمی کوتاہی پیش نہ آئے۔

قطر ایئر ویز:

قطر ایئر ویز دنیا بھر کی ایئر لائنز میں کھانے کی وجہ سے بہترین ایئر لائنز میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ کمپنی نے بزنس اور فرسٹ کلاس میں اپنے آن ڈیمانڈ مینو کی وجہ سے ایک علیحدہ پہچان بنائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں