ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جسم کا وزن کم کرنے کے لیے ہفتے میں ڈھائی گھنٹے کی جسمانی ورزش اہم ثابت ہو سکتی ہے۔
جرنل جاما نیٹورک اوپن میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماضی میں کیے جانے والے کلینیکل ٹرائلز کا جائزہ لیا گی جس میں ورزش کے وزن میں کمی کے اثرات کو دیکھا گیا۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ ہر ہفتے تقریباً 30 منٹ کی ورزش صرف معمولی سے وزن میں کمی سے تعلق رکھتی تھی۔
تاہم، ہر ہفتے 150 منٹ سے زیادہ کی ایروبک ورزش(متعدل یا سخت نوعیت کی) وزن کم کرنے میں زیادہ مؤثر تھی۔
ایروبک ورزش ایسے قسم کی جسمانی سرگرمی ہوتی ہے جو مخصوص مدت کے لیے لوگوں کے دل کی دھڑکن کو بڑھا دیتی ہے اور پسینے میں شرابور کر دیتی ہے۔