سینچورین:باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقا کے بالرز کا جادو چل گیا پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 211 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
سینچورین میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے کامران غلام 54 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ عامر جمال 28، محمد رضوان 27، کپتان 17، سعود شکیل 14، صائم ایوب 14، خرم شہزاد 11، بابر اعظم 4 اور نسیم شاہ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
محمد عباس 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5، کوربن بوش نے 4 اور مارکو جینسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔