0

جنوبی کوریا میں قائم مقام صدر کیخلاف بھی مواخذے کی تحریک جمع

جنوبی کوریا میں اپوزیشن نے قائم مقام صدرہان ڈک سو کے خلاف بھی مواخذے کی تحریک جمع کروا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے سابق صدر یون سک یول کےخلاف کارروائی کے لیے آئینی ججوں کی تقرری سے انکارکر دیا تھا جس کے بعد اپوزیشن نے صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا اعلان کیا تھا۔ اپوزیشن نے قائم مقام صدر سے معزول صدر یون کے مارشل لا اور خاتون اول کی مبینہ طورپر رشوت لینے کی تحقیقات 2 آزاد تحقیقاتی اداروں سے کروانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

اپوزیشن پارٹیوں نے اس سے قبل مارشل لا لگانے پر سابق صدریون سک یول کے خلاف بھی مواخذے کی 2 تحریکیں پیش کی تھیں جس میں سے ایک ناکام اور ایک کامیاب رہی تھی۔ اپوزیشن کی کامیاب تحریک کے بعد صدر کو عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں