0

ایک منفرد کیفے جہاں ہر 15 منٹ بعد بارش ہوتی ہے

جو لوگ بارش کو بہت پسند کرتے ہیں، انہیں ضرور سیول جانا چاہیے جہاں درحقیقت ایک کیفے ہے جس میں مسلسل بارش ہوتی ہے۔

بارش کا سما اور گرم کافی ہاتھ میں کسے پسند نہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ جنوبی کوریا میں رین رپورٹ کیفے اپنے منفرد اسٹائل کیوجہ سے عوام اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوچکا ہے جہاں ہر 15 منٹ میں تیز بارش ہوتی ہے۔

دارالحکومت سیئول میں رین رپورٹ کیفے ایک منفرد کیفے ہے جہاں ہر 15 منٹ بعد بارش ہوتی ہے اور گاہگوں کو چھتری، ربڑ کے جوتے اور رین کوٹ پیش کیے جاتے ہیں۔

بارش یقینی طور پر ایک کیفے کو ڈیزائن کرنے کا عجیب و غریب طریقہ ہے لیکن گوگل پر کافی سارے مثبت ریویو اسکور کو دیکھتے ہوئے، یہ جگہ highly recommended ہے۔

Itaewon کے ایک رہائشی علاقے کے وسط میں واقع رین رپورٹ کیفے تقریباً مکمل طور پر سیاہ رنگ میں بانس کے درختوں کے ساتھ سجا ہوا ہے اور جب بارش ہوتی ہے تو آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ شہر کے افراتفری والے ماحول سے نکل کر کسی نواحی علاقے میں آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں