0

سکون آرگنائزیشن کی طرف سے سکون سویڈن کا شاندار سالانہ اجلاس بابت سال 2024 سویڈن میں منعقد کیا گیا

گزشتہ دنوں سٹاک ہوم سویڈن میں “سکون سویڈن” کا سالانہ اجلاس براۓ سال 2024 منعقد کیا گیا۔

“سکون سویڈن” کے سالانہ اجلاس کو خصوصی طور پر 3 دسمبر کے حوالے سے ترتیب دیا گیا تھا، 3 دسمبر کا دن دنیا بھر میں اسپیشل افراد کے حوالے سے ساری دنیا میں اہمیت کا حامل ہے

سالانہ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

” سکون سویڈن” کے سالانہ اجلاس میں شرکت پر صدر شازیہ حسن نے تمام بورڈ ممبران کو خوش آمدید کہا۔

شازیہ حسن نے سالانہ اجلاس کے موقع پر چیئرمین شاہد جمیل کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خوش آمدید کہا جو خصوصی طور پر اس اجلاس میں شرکت کے لیے ناروے سے تشریف لائے تھے۔

“سکون سویڈن” کے سالانہ اجلاس کے موقع پر تمام بورڈ ممبران کو سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، بورڈ نے سال 2024 کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا صدر شازیہ حسن نے تمام بورڈ ممبران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2024 میں “سکون آرگنائزیشن” نے اسپیشل افراد کے لیے ویل چیئرز ان کی دہلیز پر مہیا کیں، رمضان میں تمام درخواستوں کو مکمل کرتے ہوئے مستحقین میں رمضان راشن بیگز تقسیم کیے گئے، خواتین کے لیے پہلی بار ان کو بااختیار بنانے کے لیے بیوٹیشن کورسز کا اجراء کیا گیا، “سکون آرگنائزیشن” نے سال 2024 میں پہلی بار رمضان لائیو ٹرانسمیشن نشر کی جس کو تمام افراد نے بے حد پسند کیا یاد رہے یہ رمضان لائیو ٹرانسمیشن پہلی بار “سکینڈینیویا” میں نشر ہوئی۔

سال 2024 میں “سکون آرگنائزیشن” نے پہلی بار ماحولیات کے لیے کام کرتے ہوئے پاکستان کے آٹھ مختلف اضلاع میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا، شجرکاری کی اس مہم میں “سکون ولنٹیئرز” نے بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنایا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، سکون آرگنائزیشن نے سال 2024 میں پہلی بار اسکول کی بچیوں کے لیے سلائی کورسز کا بھی اہتمام کیا یہ کورس پنجاب کے شہر اٹک میں کروایا گیا، “سکون آرگنائزیشن” کا مقصد اسکول کی بچیوں کو ہنر سکھانا ہے تاکہ وہ مستقبل میں اپنے معاشی معاملات میں خود کفیل ہو سکیں۔

“سکون آرگنائزیشن” نے سال 2024 میں بصارت سے محروم “معیز عبداللہ” کو انٹرنشپ مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ سے نوازا یاد رہے کہ سال 2025 میں “جوئیرا سرفراز” اور “ایمان فرید” کو انٹرنشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے،”سکون آرگنائزیشن” ہر سال اسکول، کالج، یونیورسٹی اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے سالانہ انٹر نشپ بھی آفر کرتی ہے۔

پاکستان بھر میں اسکول کی چھوٹی بچیوں اور بچوں کے لیے اسکول یونیفارمز، بیگز، جوتے اور دیگر اشیاء کی تقسیم کے لیےمختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا۔

کرسمس کی خصوصی موقع پر کرسچن کمیونٹی کے لیے “سکون آرگنائزیشن” نے مختلف تحائف اور کپڑوں کا بندوبست کیا، “سکون سویڈن” نے لوکل کمیونٹی کے لیے سال 2024 میں متعدد پروگرامز کا انعقاد کیا جن میں خواتین کے لیے میلاد پروگرام، مینا بازار، عید ملن پار ٹی، “سکون آرگنائزیشن” کی سالگرہ اور دیگر پروگرامز شامل ہیں۔

“سکون آرگنائزیشن” ہر سال پاکستان کے قومی ایام کے موقعوں پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کرتی ہے، اس سال 14 اگست کا پروگرام کے پی کے شہر صوابی میں ملی جوش و جزبے سے منایا گیا اس کے علاوہ 15 اکتوبر اور 3دسمبر کے خصوصی موقعوں پر بصارت سے محروم افراد کے لیے سفید چھڑی اور معزور افراد کے لیے ویل چیئرز کا بندوبست کیا گیا، “سکون سویڈن” کے سالانہ چیرٹی پروگرام میں پاکستان کے معروف فنکار بہروز سبز واری، معروف سنگر محمد زبیر اور نوجوان ٹی وی اسٹار محترمہ کنول خان نے خصوصی طور پر شرکت کی، پروگرام میں سویڈن سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی جس میں 50 افراد کوویل چیئرز مہیا کرنے کے لیے فنڈز دستیاب کیے گئے۔

“سکون سویڈن” کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سال 2025 کے لیے بورڈ ممبران کا حاضر بورڈ ممبران کی موجودگی میں ان کی رضامندی سے 2025 کے لیے انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق شازیہ حسن کو سال 2025 کے لیے دوبارہ صدر منتخب کر لیا گیا اس کے علاوہ شازیہ زیب پبلک ریلیشن، آصف شکور ایڈمنسٹریٹر، سارا ملک ایکٹیوٹی کوآرڈینیٹر، روزینہ ہمایوں فنانس کوآرڈینیٹر جبکہ عبیر علی کو یوتھ ونگ کوآرڈینیٹر منتخب کیا گیا ان کے علاوہ رفیق منہاس، شہباز منہاس، غزال جاوید ، عائشہ اعظم، ناہید احمد اور سعدیہ مغل کو سال 2025 کے لیے “سکون سویڈن” کا بورڈ ممبر منتخب کیا گیا، چیئرمین “سکون آرگنائزیشن” شاہد جمیل نے نئے آنے والے بورڈ ممبران کو “سکون آرگنائزیشن” جوائن کرنے پر مبارکباد پیش کی انہوں نے سال 2024 میں بہترین کارکردگی دکھانے پر “سکون سویڈن” کی صدر شازیہ حسن کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور ان کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔

“سکون آرگنائزیشن” کے دیگر ممبران نے سالانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے تمام مخیر حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ سلسلہ سالوں سے رواں دواں ہے۔

آخر میں چیئرمین شاہد جمیل نے سال 2024 کی بہترین کارکردگی پر صدر شازیہ حسن کو شیلڈ پیش کی، سالانہ اجلاس کی تصاویر اور پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا چکے ہیں سالانہ اجلاس کے اختتام پر پرتکلف ڈنر کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں