0

جو خود ہوں متلاشی تو منزلیں چل کے آتی ہیں، سالگرہ مبارک! پاک ناروے نیوز میڈیا گروپ

اگر جستجو میں نکلیں تو خدا راستے آسان بنا دیتا ہے منزلیں خود چل کے در پے آتی ہیں پاک ناروے نیوز نے آج کے دن 25 دسمبر 2021ء کو عبور کیا تھاایک اور سنگ میل، پاک ناروے نیوز “انگلش ورژن” کا آغاز

پاک ناروے نیوز میڈیا گروپ نے اپنے خوبصورت سفر کا آغاز پاک ناروے نیوز “اردو ورژن” سے کیا، CEO پاک ناروے نیوز جناب شاہد جمیل کی صحافتی خدمات اور ٹیم پاک ناروے نیوز کی شبینہ روز محنت سے انتہائی کم وقت میں اس شمارے نے قاریئین کو اپنی طرف متوجہ کر لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پاک ناروے نیوز میڈیا گروپ کی باز گشت پاکستان سے لے کر یورپ تک سنائی دینے لگی۔

پاک ناروے نیوز میڈیا گروپ کا مقصد

CEO پاک ناروے نیوز جناب شاہد جمیل نے اپنے درینہ دوست اور چیئرمین پاک ناروے نیوز میڈیا گروپ جناب شاہ رخ سہیل کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کی مثبت تصویر کشی کے لیے اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ میڈیا کے ذریعے اپنے مقصد کا حصول ممکن بنائیں گے جس کے لیے انہوں نے انتہائی محدود وسائل اور کم افرادی قوت کے ساتھ اپنے اس مشن کا آغاز کیا، صاف نیت اور مسلسل جدوجہد کی بدولت بہت جلد اپنی منزل کے قریب جا پہنچے۔

پاک ناروے نیوز نے بالعموم پاکستان اور بالخصوص یورپ میں بسنے والے پاکستانیوں تک ناصرف یہ کے ہر لمحہ صرف سچ پر مبنی خبروں کی ترسیل کو یقینی بنایا بلکہ یورپ سمیت پوری دنیا تک پاکستانیوں کے اصل قومی تشخص کو اجاگر کیا۔

آج کے اس خصوصی دن کی نسبت سے ہم CEO پاک ناروے نیوز جناب شاہد جمیل، چیئرمین پاک ناروے نیوز جناب شاہ رخ سہیل اور پوری ٹیم پاک ناروے نیوز میڈیا گروپ کو اس شاندارکامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ اللہ سبحان و تعالی عرض وطن پاکستان، پوری قوم اور پاک ناروے نیوز میڈیا گروپ کو دن دگنی رات چگنی کامیابیوں اور کامرانیوں سے نوازے۔
آمین یا رب العالمین!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں