0

9 مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع

اسلام آباد:خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا۔

فوجی عدالتوں کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو سزائیں سنانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج سانحہ 9مئی کے 25 مجرموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امریکا اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوتا۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے میں تاخیر نے ملزموں اور انکے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے۔ ایک تاریک دن کی مذمت سے بھی گریز کیا گیا، جس سے شہدا اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنایا گیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی تو جو کارکن استعمال ہوئے، قانون کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچے ہیں۔ جو اس بھیانک دن کے منصوبہ ساز تھے، قانون جب تک ا ن پر ہاتھ نہیں ڈالتا تب تک اس سلسلے کا اختتام نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کے حوصلے وطن دشمن بڑھاتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں