0

سائنس دانوں کا بلیک ہول کے متعلق دلچسپ انکشاف

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خلا میں موجود ایک بہت بڑے بلیک ہول پر بہت کچھ کھانے کے بعد غنودگی طاری ہوگئی ہے۔

محققین کے مطابق یہ بلیک ہول اپنے اطراف میں موجود کہکشاں کا بہت بڑا حصہ کھا کر غیر فعال ہوگیا ہے۔

اس بلیک ہول کا سائز ہمارے سورج سے تقریباً 40 کروڑ گُنا زیادہ ہے۔ اس بلیک ہول کا وسیع سائز اور اس کا 40 فی صد حصہ میزبان کہکشاں کا بڑا حصہ کھا کر بنا ہے۔

اس کے بڑے سائز کا مطلب ہے کہ یہ کائنات میں انتہائی فاصلے پر دیکھا جا سکتا ہے اور یہ کائنات کے ابتدائی وقت میں وجود میں آیا تھا۔ بلیک ہول کے متعلق جس وقت کے مناظر کا مشاہدہ کیا گیا ہے اس وقت کائنات صرف 80 کروڑ برس کی تھی۔

اپنے بڑے سائز کے باوجود بلیک ہول نے بڑی حد تک اطراف کے موجودات کو کھانا بند کر دیا ہے۔ اب یہ بلیک ہول اطراف میں موجود کہکشاں کو اپنی حد سے ایک فی صد کے حساب سے کھا رہا ہے۔

یہ تحقیقی مقالہ جرنل نیچر میں شائع ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں