0

سلمان نے اپنا ”مین آف دی میچ کا ایوارڈ” صائم کو دے دیا

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے مڈل آرڈر بیٹر سلمان آغا نے اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ اوپنر صائم ایوب کو دے دیا۔

گزشتہ روز پارل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو محض 3 وکٹوں سے ہراکر پہلا ون ڈے میچ اپنے نام کیا، اس میچ میں اوپنر صائم ایوب نے سینچری اسکور کی جبکہ سلمان آغا نے 82 رنز ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بناسکی اور گرین شرٹس کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف ملا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر عبداللہ شفیق صفر، بابراعظم 23، کپتان محمد رضوان ایک اور کامران غلام 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اسوقت کا پاکستان کا مجموعی اسکور 60 رنز اور 4 کھلاڑی آؤٹ تھا اور گرین شرٹس کی شکست یقینی دیکھائی دے رہی تھی۔

تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں اوپنر صائم ایوب اور نائب کپتان سلمان آغا نے 141 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو فتح کے قریب آئے تاہم صائم 109 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں 10 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

صائم کی وکٹ گرنے کے بعد عرفان خان نیازی اور شاہین آفریدی یک کے بعد دیگرے آؤٹ ہوئے اور میچ مشکل صورتحال میں پھنس گیا لیکن سلمان نے ایک اینڈ سنبھال کررکھا تھا اور 82 رنز بنائے انکی اننگز میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

سلمان آغا کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تاہم انہوں نے نوجوان اوپنر صائم ایوب کو اپنا ایورڈ دیکر انکی اننگز کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں