0

تشکیل کے مراحل میں موجود کہکشاں کی تصویر جاری

ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے تشکیل کےمراحل سے گزرنے والی ایک کہکشاں کی نئی تصاویر جاری کر دیں۔

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک کہکشاں کی نشان دہی کی ہے جو بِگ بینگ سے 60 کروڑ برس کے بعد وجود میں آئی تھی۔

ناسا کے مطابق ٹیلی اسکوپ نے اس وقت کی ایسی دیگر کہکشاؤں کی نشان دہی بھی کی ہے جو انتہائی بڑی ہے۔

سائنس دانوں نے اس کہکشاں کا نام فائر فلائی اسپارکلز رکھا ہے۔

تحقیق کی شریک مصنفہ لامیا مولا کا کہنا تھا کہ ان کا نہیں خیال کہ ایسی کہکشاں کی شناخت کی جا سکے کہ جو کائنات کے ابتدائی دور میں واضح خصوصیات رکھتی ہو، تشکیل کے دور میں اس کہکشاں کا وزن ہماری کہکشاں کے برابر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں