0

کمیٹی کا کام صرف رولز کی سفارشات مرتب کرکے کمیشن کے سامنے رکھنا ہے، جسٹس جمال

جسٹس جمال نے جسٹس منصور کے خط کا جواب دے دیا اور کہا ہے کہ یاد رکھیں کمیٹی کا کام صرف رولز کی سفارشات مرتب کرکے کمیشن کے سامنے رکھنا ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آپ کا 12 دسمبر کو لکھا گیا خط مجھے موصول ہوا ہے، آپ کے علم میں ہے کہ 26 ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن دوبارہ تشکیل دیا گیا ہے۔

جسٹس جمال نے لکھا کہ کمیشن نے چیف جسٹس کو رولز بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار دیا، چیف جسٹس نے رولز بنانے کے لیے میری سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی کے دو اجلاس پہلے ہی ہوچکے ہیں، آپ کی جانب سے تجویز کردہ سفارشات پہلے ہی ڈرافٹ میں شامل کی جا چکی ہیں، مجوزہ ڈرافٹ میں آپ کے خط ارسال کرنے سے قبل ہی آپ سے شئیر کر چکا ہوں۔

جوابی خط میں جسٹس جمال نے کہا کہ آئین کے مطابق رولز بنانے کا اختیار جوڈیشل کمیشن کو ہے، 6 دسمبر کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں متفقہ طور پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے رولز کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی، جوڈیشل کمیشن کے رولز کیلئے کمیٹی کا سربراہ مجھے بنایا گیا۔

انہوں ںے کہا کہ یہ بتانا ضروری ہے کہ حادثاتی طور پر آپ کے خط سے پہلے ہی آپ کی دی گئی تجاویز میں سے بہت سی تجاویز رولز کے ڈرافٹ میں شامل ہیں، یاد رکھیں کمیٹی کا کام صرف رولز کی سفارشات مرتب کرکے کمیشن کے سامنے رکھنا ہے۔

جسٹس جمال نے کہا ہے کہ مجھے علم ہوا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ صاحب آپ نے بھی لاہور ہائی کورٹ کے لیے ججز کے نام تجویز کیے ہیں، میری آپ کو رائے ہے کہ آپ جوڈیشل کمیشن سے رولز کی منظوری کے بعد مزید نام تجویز کیجیے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں