کراچی:شہر قائد میں آج بھی یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ درجہ حرارت 10 ڈگری تک گرنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ہفتے کے روز بھی بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے سبب موسم سرد اور خشک رہے گا۔ سرد ہواؤں کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے کم محسوس ہورہا ہے۔
آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج دن بھر 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے۔