0

نوٹوں کی گڈی جلانے والا انفلوئنسر تنقید کی زد میں

ایک امریکی انفلوئنسر کی جانب سے نوٹوں کی گڈیوں کو آگ میں پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس حالیہ ویڈیو نے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر غم و غصے جنم دیا ہے۔ فیڈور بالانووچ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں وہ اپنے گھر میں پیسے جلاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

مسٹر فیڈور بالانووچ جو اپنی دولت کی نمائش کے لیے مشہور ہیں، نے کیپشن میں لکھا کہ میں آپ (ناظرین) کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
پوسٹ کو 39,000 سے زیادہ لائکس اور 10 لاکھ سے زیادہ آرا مل چکی ہیں۔

ویڈیو میں مسٹر فیڈور سیاہ کوٹ، ٹوپی اور چشمے میں نوٹوں کی بڑی گڈیوں کو آگ میں پھینکتے دکھائی دے رہے ہیں۔

کمنٹس مالی امداد کی درخواستوں سے لے کر تنقیدوں تک ملے جلے آئے ہیں جو انفلوئنسر کو پیسے کی قدر کرنے کی نصحیت کرتے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو روزی کمانے کے لیے جدوجہد کرنے والوں اور دولت کا انبار جمع کرنے اور اس کے اظہار کرنے والوں میں تفریق کو واضح کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں