0

مودی سرکار میں دہلی جرائم کا دارالحکومت بن گیا لوگ خوفزدہ ہیں، اروند کیجریوال

دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھارتی دارالحکومت کو جرائم کا گڑھ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیرداخلہ امیت شاہ کو لکھے گئے خط میں دہلی میں جرائم کی صورتحال کو تشویشناک قرار دے دیا۔

اروند کیجریوال نے امیت شاہ کو لکھے گئے خط میں مزید کہا کہ دہلی نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا بھر میں جرائم کے دارالحکومت کے طور پر ابھرا ہے۔ لوگ خوفزدہ اور تشویش میں مبتلا ہیں۔ دہلی دنیا بھر میں خواتین کے خلاف جرائم میں نمبر ون بن چکا ہے۔ دارالحکومت قتل اور بھتہ خوری میں بھی پہلے نمبر ہے اور شہر میں متعدد جرائم پیشہ گروپس سرگرم ہیں۔

سابق وزیراعلی نے امیت شاہ سے کہا کہ آپ کی حکومت میں دہلی اب دنیا میں ریپ اور کرائم کیپٹل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ دہلی میں جرائم پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں