یوروپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) نے کہا ہے کہ بھارت سے دو سیٹلائٹس روانہ کی گئی ہیں جو ایک بڑے جہاز کی طرح لگیں گی اور مدار میں رہتے ہوئے مصنوعی سورج گرہن پیدا کریں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایجنسی نے کہا کہ Proba-3 راکٹ پر جانے والی سیٹلائٹس مدار میں ایک دوسرے کے ملی میٹر کے اندر اس طرح پرواز کریں گی جیسے وہ ایک بڑا خلائی جہاز ہو۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ ادارے کے 14 رکن ممالک اس کام میں شریک ہیں جس کی انہیں امید ہے کہ وہ خلا میں ایک نئے اعلیٰ مہارت والے خود مختار کنٹرول کا مظاہرہ کریں گے۔
Proba-3 کو بھارت میں ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا جہاں سیٹلائٹس کو چار اسٹیج راکٹ پر نصب کیا گیا۔
ایجنسی کے ڈائریکٹر آف ٹیکنالوجی ڈیٹمر پیلز نے کہا کہ Proba-3 کو بنانے میں کئی سال لگے اور ادارے کی جنرل سپورٹ ٹیکنالوجی پروگرام کے ذریعے اس نئی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا گیا ہے۔ اس چیلنجنگ انٹرپرائز کو مدار میں داخل ہوتے دیکھنا ایک دلچسپ احساس ہے۔