0

قابض بھارتی فوج نے کشمیری حریت رہنما میرواعظ کو پھر نظر بند کردیا

سری نگر:بھارت کی غیرقانونی طور پر قابض فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کو پھر نظربند کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق میرواعظ عمر فاروق کو اس وقت نظر بند کیا گیا جب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جامع مسجد جانے کی تیاری کر رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میر واعظ کو مسلسل دوسرے ہفتے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے سری نگر کی جامع مسجد جانے سے روکا گیا ہے۔

مزید کہا گیا کہ میر واعظ عمر فاروق کو تاریخی جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی اور دیگر مذہبی اور سماجی سرگرمیوں سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں