پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف جلد بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ وہ ریپر طلحہ انجم کی ڈیبیو فلم ’کٹر کراچی‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
کٹر کراچی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، اس فلم میں اداکارہ کنزہ ہاشمی اور سید جمیل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ مداحوں کو اس پروجیکٹ کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے۔
کٹر کراچی کے ٹریلر کو دیکھ کر اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک سنسنی خیز کرائم تھرلر ہے جس کی کہانی کراچی کے تاریک اور حقیقت پسندانہ ماحول کر گرد گھومتی ہے۔ فلم کے مناظر میں کراچی کی ثقافت کی ایک کی جھلک نظر آتی ہے۔
عمران اشرف اس فلم میں ایک ’مافیا باس‘ کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں، جو روشنیوں کے شہر پر حکمرانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ دوسری طرف طلحہ انجم اپنے مقام کے دفاع کے لیے آخری حد تک لڑنے کو تیار دکھائی دیتے ہیں۔ فلم میں کنزہ ہاشمی کا انداز بھی روایتی کرداروں سے بالکل مختلف ہے۔
ٹریلر دیکھ کر شائقین کا کہنا ہے کہ انہیں فلم کی کہانی کی شدت، کرداروں کی گہرائی اور کراچی کے گلی کوچوں کی عکاسی نے متاثر کیا ہے۔
یاد رہے کہ فلم ’کراچی‘20 دسمبر 2024 کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔