0

دوسرا ٹی20؛ شاہین میدان چھوڑ کر کیوں چلے گئے تھے؟

چیمپئینز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹی20 میچ میں شاہین آفریدی انجری کے سبب میدان چھوڑ کر چلے گئے۔

سینچورین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی ہے تاہم تیسرا اور آخری میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز جنوبی افریقی ٹیم کی بیتنگ کے دوران شاہین آفریدی کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب وہ 17واں اوور کروارہے تھے تو اسکی دوسری گیند پر افریقی بیٹر رسی وین ڈر ڈوسن نے انکی بال شارٹس کھیلا جو سیدھا انکی گردن کندھے کے درمیان ہڈی پر جالگی جس کے بعد وہ شدید تکلیف میں نظر آئے البتہ انہوں نے اپنا اوورز پورا کروایا۔

شاہین اوور کے بعد فوری طور پر میدان چھوڑ کر ڈریسنگ روم چلے گئے تاکہ فزیو انکی تکلیف کا جانچ سکیں۔

فاسٹ بولر نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 37 رنز دیے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

شاہین آفریدی کی چوٹ سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں تیسرے ٹی20 میچ میں انجری کے باعث آرام دیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں