0

خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا کی سال 2025 کیلیے حیران کن پیشن گوئیاں

دنیا میں رونما ہونے والے واقعات کی درست ترین پیشن گوئی کرنے والی آنجہانی خاتون نجومی بابا وانگا کی آئندہ برس 2025 کے لیے پیشن گوئیاں بھی سامنے آگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بابا وانگا نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ برس سے یورپ میں زوال اور تباہی کا عمل شروع ہو جائے گا جس کے باعث آبادی نصف رہ جائے گی۔

ماہر نجوم اور نابینا آنکھوں سے مستقبل کو دیکھ لینے والی بابا وانگا نے پیشن گوئی کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025 سے ہوگا۔

بابا وانگا نے کہا کہ 2043 تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہوجائے گی جب کہ 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی۔

ان کی دیگر پیشن گوئیوں میں انسان کے 2028 تک زہرہ پر جانے 2170 میں شدید قحط، 3005 میں مریخ پر پہنچنا اور وہاں جنگ ہونا اور 5079 تک کائنات کے خاتمے کا سال ہونا شامل ہے۔

یاد رہے کہ بابا وانگا کی پیشن گوئیوں نے اس شہرت حاصل کی تھی جب امریکا میں نائن الیون حملہ ہوا تھا جس کی پیشن گوئی پہلے ہی کر چکی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں