0

ڈنمارک میں عجیب و غریب تلوار دریافت

ڈنمارک میں ایک میٹل ڈیٹیکٹرسٹ نے کانسی کی ایک لمبی تلوار دریافت کی ہے جو ایک قدیم رسم کے دوران ایس کی شکل میں موڑ دی گئی تھی۔

تلوار اور دیگر نوادرات کوپن ہیگن کے شمال مغرب میں ایک دلدل سے ملے ہیں۔ دریافت شدہ نوادرات تقریباً 2,500 سال قبل کانسی کے زمانے کے اواخر کی ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک رسم کے طور پر دی گئی قربانی کا حصہ تھیں۔

قدیم نمونے دریافت کرنے والے میٹل ڈیٹیکٹرسٹ نے فوری طور پر ڈینش میوزیم گروپ رومو کو مطلع کیا۔

رومو کے ماہر آثار قدیمہ ایمل ونتھر اسٹروو نے کہا کہ میں اس دریافت کو ایک بہت ہی نایاب دریافت کے طور پر بیان کروں گا کیونکہ یہ قدیم دور میں بھی عام نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں