0

ایم ایس دھونی نے شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 2024 میں برانڈز کی دنیا میں شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن جیسے بالی وڈ لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ریسرچ فرم YAM میڈیا کے مطابق، دھونی نے سال 2024 کی پہلی ششماہی میں 42 برانڈز کی نمائندگی کی، جو امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سے 8 زیادہ ہیں۔ یہ کامیابی دھونی کی کرشماتی شخصیت اور عوامی مقبولیت کی عکاس ہے۔

دھونی، جنہوں نے 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی، آج بھی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز کے ذریعے میدان میں نظر آتے ہیں۔ ان کی قیادت میں ٹیم نے پانچ مرتبہ آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا ہے۔

چنئی سپر کنگز نے دھونی کو آئندہ سیزن کے لیے 4 کروڑ بھارتی روپے میں برقرار رکھا ہے، جو ان کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

2023 میں دھونی نے چنئی سپر کنگز کی کپتانی سے سبکدوشی اختیار کرتے ہوئے روتوراج گائیکواڑ کو کپتانی سونپی، تاہم ٹیم پلے آف تک پہنچنے میں ناکام رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں