0

کے پی حکومت کا 25 دسمبر کو مینار پاکستان پر ڈی چوک شہداء کی دعائیہ تقریب کا اعلان

پشاور:کے پی حکومت نے ایک بار پھر 25 دسمبر کو مینار پاکستان پر ڈی چوک شہداء کی دعائیہ تقریب کا اعلان کرتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ ن لیگ بھی جلسہ کرلے اور ہم بھی، اس روز آپ کے جلسے سے زیادہ لوگ نکلیں گے اور ثابت کریں گے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

اس بات کا اعلان معاون خصوصی سہیل آفریدی نے کے پی اسمبلی اجلاس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا 26 نومبر کو نہتے لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں یہاں اخلاقی اقدارختم ہوچکے ہیں کچھ لوگ دوسروں کے احسانات تلے دب چکے ہیں جوحق کی بات تک نہیں کرسکتے ہم اپنا آئین و قانونی حق لینے ڈی چوک گئے تھے اگر عمران خان کو ناحق جیل میں نہ ڈالا گیا ہوتا تو ہم اسلام آباد نہ جاتے، پچھلے ڈھائی برس سے قانون کا دروازہ کھٹکھٹارہے ہیں لیکن ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔

انہوں ںے کہا کہ ہم ججز مداخلت پر خطوط لکھ رہے ہیں اتنے عرصہ مزاحمتی تحریک کسی نے نہیں چلائی جو پی ٹی آئی ورکرز نے انجام دی، ہماری سیاسی لیڈرشپ بے گناہ قید میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25 دسمبرکو لاہور مینار پاکستان میں شہداء کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کریں گے اس کے مقابلے میں آپ بھی پنجاب میں جلسہ کرلیں اگرہمارے لوگ زیادہ نہ ہوئے تو استعفیٰ دے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پشتون ہمیشہ ظلم کے خلاف کھڑا ہوا ہے ہم نے کسی کی غلامی نہیں کی ہے، پشتونوں کے سروں کی قیمت ادا کرنے والے آج ہمیں درس دیں گے۔

اس مو قع پر جے یو آئی کی رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل کی جانب سےکورم کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد اجلاس آج بروزمنگل تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں