0

صرف لیگو سے منفرد آرٹ بنانے کا شوقین فنکار

میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ایک منفرد فنکار نے لیگو سے آرٹ بنانے میں نام پیدا کرلیا ہے

جیرارڈو پونٹیئرایک میکسیکن فنکار ہیں جو فن کی ناقابل یقین تخلیق کرنے کے لیے ہزاروں لیگوز کا استعمال کرتے ہیں بشمول تفصیلی انسانی تصویروں میں بھی۔

جیرارڈو صرف لیگو استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے پہلی بار لیگو کے رنگین بلاکس سے اس وقت کھیلنا شروع کیا جب وہ صرف دو سال کے تھے اور اس میں ایسا شوق پیدا ہوا کہ 10 سال کی عمر میں وہ پہلے سے ہی ورلڈ چیمپئن لیگو بلڈر بن چکے تھے۔

لیگو کے لیے ان کی دلچسپی اور محبت عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتی گئی جس سے وہ لیگو کا استعمال کرتے ہوئے واقعی ناقابل یقین چیزیں بنانے میں کامیاب ہوئے۔

اگرچہ جیرارڈو لیگوز کو فنکارانہ میڈیم کے طور پر استعمال کرنے والے پہلے شخص نہیں ہیں لیکن انہیں لیگو آرٹ کی مہارت کو بالکل نئی سطح پر لے جانے کا سہرا دیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں