0

شام کے امورِ مملکت کون چلائے گا؟ بغاوت کے سربراہ ابو محمد نے اعلان کردیا

شام میں حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والی جماعت حیات التحریر کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے ملک سے بشار الاسد کی 24 سالہ حکومت کے خاتمے کا دعویٰ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ابو محمد الجولانی نے کہا کہ حلب، حماۃ اور حمص کے بعد تنظیم کے جانبازوں نے دارالحکومت دمشق کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا۔

حیات التحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے یہ اعلان بھی کیا کہ ملک میں پُرامن انتقال اقتدار تک امورِ مملکت عبوری وزیراعظم محمد غازی الجلالی چلائیں گے۔

ابو محمد الجولانی نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ ہم کسی بھی صورت شام میں موجود کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود ہیں اور عوام کی منتخب کردہ کسی بھی جماعت کے ساتھ تعاون کے لیے دستیاب ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق بھی بشار الاسد حکومت کی مخالف باغی گروہ نے دارالحکومت دمشق میں داخل ہوکر سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت، ریڈیو اسٹیشن، ہوائی اڈے اور وزارت دفاع کے دفاتر پر قبضہ حاصل کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں