حال ہی میں ایک شخص نے ہسبانوی زبان سے نابلد ہونے کے باجود اس زبان میں اسکریبل کھیل کر عالمی اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے 57 سالہ اسکریبل کھیلنے والے کھلاڑی نائجل رچرڈز نے ہسپانوی زبان سے لاعلم ہونے کے باوجود اس میں اسکریبل کھیل کر 2024 کی ہسپانوی زبان کی اسکریبل ورلڈ چیمپیئن شپ جیت لی۔
باصلاحیت مسٹر نائجل رچرڈز پہلی بار تقریباً ایک دہائی قبل سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے 2015 کے فرانسیسی زبان کی اسکریبل چیمپیئن شپ جیتی تھی باوجود اس کے کہ وہ فرانسیسی میں بات چیت کرنے میں مکمل طور پر ناکام تھے۔
یہ ایک قابل ذکر کارنامہ تھا جس نے اس وقت بین الاقوامی خبروں میں جگہ بنائی۔ نائجل کو پہلے ہی دنیا کے بہترین اسکریبل کھلاڑی کے طور پر جانا جاتا تھا اور انہوں نے ‘دی ٹائیگر ووڈز آف سکریبل’ جیسے عرفی نام بھی حاصل کیے۔
لیکن یہ اب حال میں نائجل نے فرانسیسی زبان سے لاعلم ہونے کے باوجود اسی زبان میں اسکریبل کھیل کر عالمی چیمپئن کا خطاب حاصل کرلیا ہے۔
کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ایک فریب تھا لیکن نائجل نے اس کارنامے کو دہرایا بھی اور ثابت کیا ہے کہ وہ یہ دوسری زبانوں میں بھی کر سکتا ہے جو وہ نہیں بولتا۔