آسٹریلیا نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی بیٹرز آسٹریلوی بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوۓ، پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 180 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں ٹریوس ہیڈ کی سینچری کی بدولت 337 رنز بنائے اور 154 رنز کی برتری حاصل کی تھی، دوسری اننگز میں انڈین ٹیم کوئی خاص پرفارمنس نہ دے سکی اور ہندستانی ٹیم کے بڑے بڑے نام آسٹریلوی بالرز کے سامنے بےبس نظر آئے اور محض 175 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کینگروز کو جیت کیلئے بھارتی ٹیم نے 19 رنز کا ہدف دیا جو کینگروز نے بغیر وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔