0

سلمان اور شاہ رُخ خان کی ملاقات کی ویڈیو وائرل

ممبئی میں مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیوندرا فڈنویس کی حلف برداری کی تقریب میں بالی ووڈ کے کئی مشہور ستاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ایک دوسرے سے گرمجوشی سے گلے ملتے ہوئے ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ مقبول ستاروں نے تھری پیس سوٹ زیب تن کیے ہوئے تھے جبکہ شاہ رخ خان کے ہمراہ ان کی منیجر پوجا دادلانی بھی موجود تھیں۔

وائرل ویڈیو میں دونوں اسٹارز کو خوشگوار انداز میں بات چیت کرتے اور گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریب میں موجود دیگر نمایاں شرکاء میں نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما اور ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار، شیو سینا کے سربراہ اور دوسرے ڈپٹی چیف منسٹر ایکناتھ شندے، اداکار رنویر سنگھ، رنبیر کپور، کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر، اور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ شامل تھے۔

تقریب میں بھارتی ارب پتی مکیش امبانی، اننت امبانی اور ان کی اہلیہ رادھیکا امبانی سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ سلمان خان جلد اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ اپنی نئی فلم سکندر میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ شاہ رُخ خان فلم ’کنگ‘ میں بیٹی سہانا خان اور ابھیشیک کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں