بھارت میں ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران چوکوں اور چھکوں کی برسات کرتے ہوئے مقامی ٹیم نے سب سے بڑا اسکور کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
سید مشتاق علی ٹرافی میں ’’بروڈا کی ٹیم‘‘ نے ’’سکم ٹیم‘‘ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فامیٹ کا سب سے بڑا اسکور بنایا۔
بروڈا نے میچ میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 349 رنز بنا ڈالے۔ بروڈا نے مجموعی طور پر ریکارڈ 37 چھکے لگائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل زمبابوے نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب ریجنل کوالیفائر میچ میں گیمبیا کے خلاف 4 وکٹ پر 344 رنز بنائے تھے۔
ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ زمبابوے کا تھا جس نے 27 چھکے لگائے تھے۔