نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو ورکرز کاؤنٹر کی تیاری کیلئے ماربل یا پتھر کو تراشتے ہیں، ان میں پھیپھڑوں کی خرابی کے مسائل جنم لیتے ہیں۔
شکاگو میں ریڈیولاجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی ایک تحقیق کے مطابق، ماربل کاؤنٹر کی تیاری سے پیدا ہونے والی دھول میں سانس لینے سے پھیپھڑوں کی بیماری سیلیکوسس تک ہو سکتی ہے۔
مطالعے کی سرکردہ مصنف ڈاکٹر سندس لطیف نے کہا، “انجینئرڈ اسٹون مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں ورکرز کے لیے شنگ تراشی کی دھول سے نمائش کی زیادتی اور اس کی اسکریننگ کی شدید کمی ہے۔”
سلیکوسس عام طور پر کان کنی یا تعمیراتی صنعتوں میں کام کرنے والوں میں زیادہ دیکھا جاتا ہے۔
لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ڈائیگنوسٹک ریڈیولاجی میں ڈاکٹر سندس نے کہا، “اس کمزور طبقے کے لیے اسکریننگ کی اشد ضرورت ہے تاکہ ان میں پھیپڑوں کے مسائل کر کم کیا جاسکے۔