0

پانچ برس سے دوسروں کے گھروں میں سونے والا جاپانی شخص

جاپان میں ایک شخص اجنبیوں کے گھر رات کو سوکر اپنے سر پر چھت کوانوکھے انداز میں یقینی بنانے کے لیے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

33 سالہ شُورف اِشیدا گزشتہ پانچ برسوں میں 500 سے زائد گھروں میں سو چکے ہیں۔ نوکری چھوڑنے کے بعد انہوں نے اپنی تمام چیزیں بیچنے (ماسوائے ان ضروری اشیاء کے جو ان کے بستے میں آ سکیں) اور اپنی جمع پونجی سے جاپان گھومنے کا فیصلہ کیا۔

اس دوران اگر وہ اپنے خرچ پر رہتے تو رہائش ان کے لیے سب سے مہنگی ثابت ہوتی، لیکن اس سے نمٹنے کے لیے شُورف نے مفت چھت کا انتہائی ذہانت کے ساتھ بندوبست کیا۔

وہ روزانہ مجمع میں کچھ دیر تک ایک سائن تھام کر کھڑے رہتے ہیں جس پر لکھا ہوتا ہے کہ براہ مہربانی آج رات مجھے اپنے گھر پر سونے دیں۔

اگرچہ یہ سننے میں انتہائی عجیب محسوس ہوتا ہے لیکن تقریباً ہر بار ہی انہیں کوئی نہ کوئی ایسا مل ہی جاتا ہے جو اپنے گھر میں انہیں سونے کی اجازت دے دے۔

زیادہ تر ان کو وہ مالک مکان لے جاتے ہیں جو تنہائی کا شکار ہوتے ہیں اور انہیں کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

شُورف کے رویے کو سوشل میڈیا صارف شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کو ’کام کاج کے بجائے دوسروں کی رحم دلی سے فائدہ اٹھانے کا الزام لگا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں