0

ٹرین آپریٹر کے بیت الخلا کے وقفے نے 125 ٹرینوں کو متاثر کردیا

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں 125 ٹرینیں اس وقت تاخیر کا شکار ہوگئیں جب ایک ٹرین آپریٹر نے بیت الخلا میں 4 منٹ لگادیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں ٹرین آپریٹر کے ’ٹوائلٹ بریک‘ کی وجہ سے ملک میں سیکڑوں مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچنے میں تاخیر ہوئی ۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب سیول کی لائن 2 پر اس وقت پیش آیا جب ٹرین کے آپریٹر نے ایک اسٹیشن پر ٹوائلٹ بریک لیا۔

موقع پر موجود ایک انجینئر جو عینی شاہد ہے، نے بتایا کہ آپریٹر بیت الخلاء تک پہنچنے کے لیے پلیٹ فارم سے نیچے بھاگا۔ ٹوائلٹ دوسری منزل پر ہونے کی وجہ سے ٹرین آپریٹر کو اپنے کیبن میں واپس آنے میں 4 منٹ 16 سیکنڈ لگے۔

سیئول میٹرو کے مطابق ٹرین کے بعد آنے والی 125 ٹرینوں کو ری شیڈول کیا گیا اور ان میں سے اکثر کو ان کے اصل طے شدہ آمد کے اوقات سے 20 منٹ یا اس سے زیادہ کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں