متحدہ عرب امارات کی ٹی10 لیگ میں محض 3 گیندوں پر 30 رنز لٹانے کا کارنامہ سرانجام دیدیا۔
گزشتہ روز 25 نومبر کو ٹی 10 لیگ میں دہلی بلز اور بنگلا ٹائیگرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جہاں بلز کی بیٹنگ کے دوران بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے سری لنکا کے سابق کپتان داسن شناکا 9 واں اوور کروانے آئے اور ابتدائی 3 گیندوں پر 30 رنز کھالیے۔
اوور کی پہلی گیند پر بیٹر نکھل چوہدری نے شناکا کو چوکا مارا، اس کے بعد اگلی گیند نوبال ہوئی اور اس پر بھی چوکا لگا، بعدازاں شناکا نے اگلی گیند پھر نوبال کروائی اور نتیجہ وہی، بیٹر نے چوکامار دیا۔ابھی صرف اوور کی ایک گیند ہوئی اور انہوں نے 14 رنز دے دیے۔
شناکا پھر دوڑے اور گیند کروائی جس پر ایک اور چوکا لگا، اوور کی تیسری گیند پر بیٹر نے چھکا ماردیا، پھر اگلی گیند ایک بار پھر نوبال ہوئی پر خوش قسمتی سے کوئی باؤنڈری نہیں لگی، لیکن یہ معاملہ رکا نہیں۔
شناکا کی اگلی گیند پھر نوبال ہوئی اور ساتھ چوکا بھی لگ گیا، یوں اوور کی 3 لیگل گیندوں پر انہوں نے مجموعی طور پر 30 رنز دے دیے۔
البتہ اوور کی اگلی 3 گیندوں پر صرف 3 رنز بنے اور شناکا کے اوور میں مجموعی طور پر 33 رنز آئے۔