انڈر-19 ایشیاکپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف بغیر کسی نقصان 139 رنز بنالیے۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنرز نے بھارت کیخلاف سست آغاز فراہم کیا تاہم بغیر کسی نقصان پہلی وکٹ کی شراکت میں 139رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان 50 اور شاہ زیب خان 76 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارت کا اسکواڈ:
کپتان آندرے سدھارتھ، آیوش مہاترے، ویبھو سوریاونشی، محمد امان، ہرونش پنگالیا، نکھل کمار، کرن چورملے، ہاردک راج، محمد عنان، سمرتھ ناگراج، یودھاجیت گوہا
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان سعد بیگ، عثمان خان، شاہ زیب خان، فرحان یوسف، فہام الحق، محمد ریاض اللہ، ہارون ارشد، عبدالسبحان، علی رضا، عمر زیب، نوید احمد خان