0

ایک مہینے کے وقفے سے دو لاٹری انعامات جیتنے والی خوش قسمت امریکی خاتون

امریکا کی ایک خاتون نے 50 ہزار ڈالر کی لاٹری جیتنے کے صرف ایک مہینے بعد ایک لاکھ ڈالر کی ایک اور لاٹری جیت لی۔

میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بتایا کہ انہوں نے 10 ڈالر اسکریچ آفس کے پانچ لاٹری ٹکٹ خریدے اور 100000 ڈالر کراس ورڈ ٹکٹ کا ٹاپ انعام جیت لیا۔

خاتون نے لاٹری خریدنے کے متعلق ترکیب بتاتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ خریدنے سے پہلے وہ دیکھتی ہیں کہ کس لاٹری میں سب سے زیادہ بڑے انعامات کی تعداد رہ گئی ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ انعامی رقم کا کچھ حصہ وہ اپنے گھر کی مرمت میں استعمال کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں