0

انتہاپسند ہندوؤں نے مسلم نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک مسلمان کو ہندوتوا کے 3 جنونیوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گلفام نامی مسلم نوجوان جو شوٹنگ کا کھلاڑی ہے۔ پریکٹس کے بعد گھر آتے ہوئے راستے میں ہندوتوا کے غنڈوں نے پکڑ لیا۔

جنونی ہندو گلفام کو گھسیٹ کر وکٹوریہ پارک لے گئے اور برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ وہ گلفام کو جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرتے رہے۔

ہندوتوا کے غنڈے نیم مردہ حالت میں گلفام کو پھینک کرکے فرار ہوگئے اور اس کا موبائل اور پرس بھی ساتھ لے گئے۔

مسلم نوجوان گلفام بہیمانہ تشدد کے بعد ہوش کھو بیٹھا اور اس وقت نجی اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے جب کہ ایف آر کٹوانے کے باوجود ہندوتوا کے غنڈے آزاد گھوم پھر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں