0

32،000 سال پرانی بلی کے بچے کی لاش دریافت

حال ہی میں ایک بلی کے بچے کی لاش دریافت ہوئی جو تقریباً 32،000 سال پرانی ہے۔

دریافت ہونے والا یہ بلی کا بچہ اتنا چھوٹا ہے کہ ایک ہاتھ میں پکڑا جاسکتا ہے لیکن 32,000 سال بعد اس کی دریافت ماہر حیاتیات کے لیے ایک اہم واقعہ ہے۔

یہ تقریباً تین ہفتے کی عمر کا تھا جب یہ شمال مشرقی روس میں مر گیا تھا ور پرما فراسٹ (برف) نے تب سے لیکر اب تک اس کی لاش کو محفوظ رکھا۔

محققین نے چار سال قبل اس بچے کو دریافت کیا جب وہ ساکھا میں بدیاریخا ندی کے قریب کھدائی کررہے تھے۔

اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک منفرد دریافت ہے۔ رواں ماہ سائنسی رپورٹس کے جریدے میں شائع ہونے والے مقالے کے شریک مصنف آئزن کلیموفسکی نے کہا کہ اس حالت میں قدیم ترین باقیات کہیں اور نہیں پائی گئیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں