0

پہلی بار گلاب جامن کھانے والی کوریائی خاتون کا ردعمل وائرل

ان دنوں غیر ملکی فوڈ بلاگرز اور انفلوئنسرز کے لیے وائرل ٹرینڈ بن گیا ہے کہ وہ مختلف پکوان آزمائیں اور ان کا ذائقہ لیتے ہوئے اپنے ردعمل کو ریکارڈ کریں۔

عوام ایسے ردعمل کی ویڈیوز دیکھنے میں ہمیشہ دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ دوسرے ممالک کے لوگ ہمارے کھانے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

ایک حالیہ ویڈیو میں ایک جنوبی کوریائی انفلوئنسر کو بھارت میں گلاب جامن کھاتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد اس کا تاثر وائرل ہوگیا ہے۔

ویڈیو کو انسٹاگرام پر صارف کیلی کوریا نے شیئر کیا جو انفلوئنسر ہیں اور اس وقت مہاراشٹر کے شہر پونے میں رہ رہی ہیں۔

ویڈیو میں کیلی گلاب جامن کا پیالہ پکڑے ہوئے متجسس نظر آرہی ہیں۔ جب وہ کہتی ہیں کہ اسے نہیں پتہ ہے کہ اسے کیسے کھایا جائے تو کچھ راہگیر گلاب جامن کو آدھا کاٹنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

اس کے بعد وہ ایک چھوٹا حصہ کاٹ لیتی ہے اور کھاتے ہیں وہ اس کی ’محبت‘ میں گرفتار ہوجاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ یہ گرم، نرم اور کریمی ہے۔

پھر وہ مٹھائی کا ایک اور حصہ کھاتی ہیں اور کہتی ہیں، ’واہ! مجھے یہ پسند ہے۔ بھارتی سوئیٹ ڈِش ہے! مجھے یہ پسند آگئی ہے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں