0

پاکستان کے گلوکار مجھ سے جلتے ہیں، چاہت فتح علی خان

سوشل میڈیا پر اپنی منفرد گلوکاری اور مختلف گانوں کو ریمکس بنا کر گانے سے مشہور چاہت فتح علی خان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی گلوکار اور موسیقار ان سے حسد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ نہیں آتا کہ بھارتی لیجنڈ گلوکار، پروڈیوسر، اور ہدایت کار تو ان کی تعریف کر رہے ہیں، چاہت نے مقبول بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کا نام لے کر کہا کہ وہ بھی ان کی گائیکی سے خوش ہیں لیکن پاکستانی گلوکار، موسیقار اور اینکرز ان کی پذیرائی کیوں نہیں کرتے اور ہمیشہ ان سے جلتے کیوں ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے مشورہ دیا کہ حسد چھوڑ کر خوش رہیں اور اپنے کام پر توجہ دیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے کیرئیر کے ڈھائی سال میں انہوں نے 48 گانے ریلیز کیے ہیں اور مزید 5 گانے جلد ریلیز کئے جائیں گے جس کے بعد ان کے گانو ں کی نصف سنچری مکمل ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے کام پر توجہ دینے میں ہی خوشی ہے جیسا کہ وہ خود کر رہے ہیں۔ دوسروں کے خلاف بات کرنا یا حسد کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے، اس لیے خوش رہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھیں۔

ایک میڈیا اداکارے کے نمائندے دے گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ پہلے میں سوچتا تھا کہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں مگر اب میں حسد کرنے والوں کی پرواہ نہیں کرتا مجھے لوگ دیکھتے ہیں اور پیار کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں