سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 146 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔
صائم ایوب نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز بنائے اور شاہد آفریدی کے بعد تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے، عبداللہ شفیق 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل زمبابوے کی پوری ٹیم محض 32.3 اوورز میں 145 بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کا آغاز اچھا نہ تھا اوپنر جویلورڈ گمبی 5 جبکہ تادیوانشے مارومانی 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
تیسری وکٹ کیلئے 38 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم ڈیون مائرز 33 اور کپتان کریگ ایروائن 18 بناکر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں کوئی بھی بیٹر پاکستانی بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔
سکندر رضا 17، شان ولیمز 31، برائن بینیٹ 14، بلیسنگ مزاربانی 11، برینڈن ماوتا 3 اور رچرڈ نگروا 2 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 جبکہ آغا سلمان نے 3 اور صائم ایوب، فیصل اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں زمبابوے کے کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ کوشش ہوگی اس میچ میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کیخلاف پہلی بار سیریز جیتیں، یہ ہماری کرکٹ کیلئے تاریخی موقع ہوگا۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے کامیابی یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اسپنر ابرار احمد اور طیب طاہر کا ڈیبیو ہوگا جبکہ محمد حسنین اور حسیب اللہ کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
زمبابوے کا اسکواڈ؛
کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا، شان ولیمز
پاکستان کا اسکوڈ؛
کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، ابرار احمد، حارث رؤف اور فیصل اکرم