0

ہوم ورک میں مدد کیلئے بچے نے 911 پر کال کردی

امریکا میں ایک 10 سالہ بچے نے ہوم ورک میں مدد کیلئے ایمرجنسی کال کردی۔

وسکونسن میں ایک ڈیپوٹی شیرف 10 سالہ بچے کی مدد کو پہنچے جس پر بعد میں پتہ چلا کہ بچے نے ریاضی کے ہوم ورک میں مدد مانگنے کے لیے 911 پر کال کی تھی۔

شوانو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ایک اہلکار نے 10 سالہ بچے کی 911 کال کا جواب دیا جس نے فون کیا تھا کہ اسے اپنے ریاضی کے ہوم ورک میں مدد کی ضرورت ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ بچے نے بتایا کہ اس کا خاندان ریاضی میں بھی اچھا نہیں تھا اور اسے مدد کی ضرورت ہے تھی۔

شیرف جارج لینزنر نے کہا کہ ڈسپیچر کم کراؤس نے کال کرنے والے بچے کو سمجھایا کہ ہوم ورک میں مدد کے لیے کال کرنے کے لیے 911 ملانا مناسب نہیں ہوتا تاہم اہلکار نے اس کے باوجود بچے کو اپنی مدد کی پیشکش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں