0

چینی کلینڈر کی نمائندگی کے لیے 12 بچوں کا خواہشمند جوڑا

چین کا ایک شادی شدہ جوڑہ جن کے پہلے ہی نو بچے ہیں، تین مزید بچوں کی خواہش رکھتا ہے تاکہ ہر بچہ چینی زائچے کے 12 نشانات نمائندگی کر سکے۔ ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر کمانے والا اس جوڑے کا ماننا ہے کہ ’زیادہ بچوں کا ہونا باعث برکت ہے‘۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق مشری چین سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ ٹائن ڈونگشیا 2008 میں اپنے شوہر ژاؤ وینلونگ سے ملیں اور دو سال بعد شادی کی۔ژاؤ ایک پاور سپلائی کمپنی کے بانی اور سی ای او جبکہ ٹائن کمپنی کی جنرل منیجر ہیں۔

جوڑے کے گھر پہلی اولاد بیٹی کی صورت میں 2010 یعنی ٹائیگر کے سال میں ہوئی۔ بعد ازاں ان کے گھر آٹھ بچوں کی ولادت ہوئی جن میں دو جڑواں بیٹے بھی شامل ہیں۔ ان کا سب سے چھوٹا بیٹا نومبر 2022 میں پیدا ہوا۔

ان کے پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں چینی کلینڈر کے سات نشانات کی نمائندگی کرتے ہیں اور پانچ کی نماندگی کرنا ابھی باقی ہے، جن نشانات میں بیل، خرگوش، سانپ، گھوڑا اور دنبہ شامل ہیں۔

ٹائن (جو کہ اپنے دسویں بچے کی تیاری کر رہی ہیں) نے بتایا کہ وہ چاہتی ہیں چینی زائچے کے 12 نشانات میں ہر نشان کا ایک بچہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں