بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے سپر اسٹار کارتک آریان نے اپنی اداکاری کا لوہا منواتے ہوئے بھارت کے باکس آفس پر مجموعی 1000 کروڑ روپے کمانے کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
اس کامیابی نے انہیں بالی ووڈ کے ان ٹاپ 20 اداکاروں کی فہرست میں جگہ دلائی ہے، جو مسلسل ہٹ فلمیں دینے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
کارتک کی یہ کامیابی ان کی محنت، صلاحیت اور شائقین کے ساتھ گہری وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ “پیار کا پنچنامہ” سے آغاز کرنے والے کارتک آریان نے “بھول بھلیاں 2” اور “لکا چھپی” جیسی بلاک بسٹر فلموں کے ذریعے اپنی اداکاری کا دائرہ بڑھایا۔
کارتک کی مشہور فلموں میں بھول بھلیاں 2: 185.92 کروڑ، سونو کے ٹیٹو کی سویٹی: 108.95 کروڑ، لکا چھپی: 94.75 کروڑ، ستیے پریم کی کتھا: 77.55 کروڑ شامل ہیں۔
ان کی فلموں کا مجموعی باکس آفس کلیکشن 1025.60 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے، جو ان کی مسلسل کامیابی اور باکس آفس پر اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔
بالی ووڈ کے ٹاپ اداکاروں میں شامل ہونے کے بعد، کارتک آریان اب اکشے کمار، سلمان خان، شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور رنبیر کپور جیسے ستاروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آنے والے پروجیکٹس کے ساتھ، کارتک آریان کا اسٹارڈم مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ ان کی فلمیں اور شائقین کی حمایت انہیں بالی ووڈ کا ایک بڑا سپر اسٹار بنانے کی راہ پر گامزن ہیں۔