0

ملکی وے کہکشاں سے باہر موجود ستارے کی قریبی تصویر جاری

سائنس دانوں نے ملکی وے کہکشاں کے باہر کسی دوسرے ستارے کی پہلی قریبی مگر دھندلی تصویر جاری کی ہے جس میں سورج سے 2000 گنا بڑے ستارہ دکھائی دے رہا ہے۔

زمین سے تقریباً 160,000 نوری سال کے فاصلے پر ستارہ WOH G64 لارج میگیلانک کلاؤڈ میں موجود ہے جو ملکی وے کی ایک سیٹلائٹ کہکشاں ہے۔

چلی کی اینڈریس بیلو نیشنل یونیورسٹی کیچی اوہناکا کے ماہر فلکیات نے کہا کہ پہلی بار ہم اس ستارے کی زوم ان تصویر لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک سرخ سپر جائنٹ ہے جو کائنات میں ستاروں کی سب سے بڑی قسم ہے کیونکہ وہ اپنی دھماکہ خیز موت کے قریب ہوتے ہی خلا میں پھیلتے ہیں۔

یہ تصویر محققین کی ایک ٹیم نے چلی میں یورپی سدرن آبزرویٹری کی بہت بڑی ٹیلی سکوپ کے ایک نئے آلے کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کی۔

تصویر میں روشن دھندلا پیلا ستارہ دکھایا گیا ہے جو بیضوی خاکہ کے اندر بند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں