0

اقوام متحدہ؛ جوہری نگراں ادارے نے ایران کیخلاف قرارداد منظور کرلی

اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے نے تعاون نہ کرنے پر ایران کی مذمت کرتے ہوئے طویل گرما گرم بحث کے بعد قرارداد منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کی 19 رکن ممالک نے حمایت کی جب کہ چین، روس اور برکینا فاسو نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

علاوہ ازیں 12 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہ لیکر قرارداد کی نہ تو حمایت کی اور نہ ہی مخالفت میں ووٹ دیا۔

خیال رہے کہ یہ قرارداد اُس وقت سامنے آئی ہے جب ایران کے بارے میں یہ ٹھوس اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے۔

امریکا، برطانیہ اور فرانس نے ایران کے عدم تعاون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا۔

یاد رہے کہ رواں برس جون میں بھی امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے 35 ملکی بورڈ میں مذمتی تحریک پیش کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں