0

یہ کر کے دکھاؤ، میمز بنانے میں پاکستانیوں کا کوئی جواب نہیں

پاکستانی صارفین ایک وائرل ٹرینڈ میں اپنی مزاحیہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان لے آئے۔

پاکستان میں ہر ماہ کوئی نیا میم سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا ہے جوکہ تخلیق بھی ہماری عوام کی جانب سے کیا جاتا کیونکہ میمز بنانے میں پاکستانیوں کا کوئی جواب نہیں، ان کا ’ہیومر‘ ہی ایسا زبردست ہے کہ جو میم بنائیں ایکس، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کرنے لگتا ہے۔

ان دنوں ایکس پر ایک اور نیا ٹرینڈ چل پڑا ہے جو دیکھ کر آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر چلنے والے اس چیلنج کا مقصد ابتدا میں اداکاروں کی مختلف کرداروں میں مہارت کو اجاگر کرنا تھا، لیکن پاکستانی صارفین نے اسے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے مزید منفرد بنا دیا۔

اس چیلنج میں پاکستانی صارفین نے اداکاروں کے مختلف کردار دکھانے کے بجائے، سیاسی شخصیات کو حیرت انگیز انداز میں ملا کر نئے اور دلچسپ میمز بنائے ہیں۔

ان میمز میں نہ صرف ہلکی پھلکی تفریح موجود ہے بلکہ یہ پاکستانی میم کلچر اور لوگوں میں موجود مزاح کی صلاحیت بھی دکھائی گئی ہے۔

ان میمز میں علی امین گنڈاپور کو بھارتی فلموں کے ایک اداکار سے ملایا گیا ہے۔

بلاول بھٹو کو مشہور بالی ووڈ فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے دلچسپ کردار ’چتور‘ عرف سائلنسر سے جوڑا گیا ہے۔

یہی نہیں بلکہ سیاستدان چوہدری نثار کو ہالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار مسٹر بین سے کا ہمشکل قرار دیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کو پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کی کاپی کہا گیا ہے جو کچھ سالوں پہلے اپنے گانے اینجل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر میمز کی وجہ بن گئے تھے۔

مزید کون کون اس ٹرینڈ سے پاکستانیوں کی میمز کا حصہ بنا ہے ذیل میں موجود پوسٹ دیکھیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں