0

شاہ رخ خان اور رونالڈو سے بھی زیادہ سالانہ آمدن کمانے والی شخصیت کون ہے؟

شوبز یا کھیل سے جڑی شخصیات میں اگر سب سے زیادہ کمانے والوں کا ذکر کیا جائے تو بالی ووڈ سے شاہ رُخ خان اور کھیل کے میدان سے کرسٹیانو رونالڈو کا نام زبان پر آتا ہے تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک شخصیت ایسی بھی ہے جو نا اداکار ہے نہ گلوکار اور نہ ہی کوئی کھلاڑی مگر رونالڈو اور شاہ رُخ سےبھی زیادہ کماتی ہے۔

دراصل یہاں بات ہورہی ہے انفلوئنسر اور بزنس ویمن کائلی جینر کی جس نے اپنی ریکارڈ توڑ آمدنی کے ذریعے معروف امریکی ریپر کینی ویسٹ سمیت کئی معروف شخصیات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دیگر سب سے پیسہ کمانے والی شخصیات میں لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو، ٹیلر سوئفٹ، اور ڈوین جانسن شامل ہیں جبکہ کائلی جینر آج بھی دنیا کی سب سے امیر شوبز شخصیات میں شامل ہیں-

فوربز میگزین کے مطابق کائلی جینر دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی مشہور شخصیت ہیں۔ ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور فیشن انٹرپرینیور کائلی نے 2020 میں 590 ملین ڈالرز کمائے، جو کسی بھی مشہور شخصیت کی سالانہ کمائی کا نیا ریکارڈ ہے۔

کائلی کی آمدنی کا بڑا حصہ ان کے میک اپ برانڈ ’کائلی کاسمیٹکس‘ سے آتا ہے، جسے انہوں نے 2015 میں شروع کیا تھا۔ جنوری 2020 میں انہوں نے اپنے برانڈ کے 51 فیصد حصص 600 ملین ڈالرز میں عوامی طور پر تجارت کرنے والی کمپنی’کوتی‘کو فروخت کر دیے تھے۔

تاہم 27 سالہ کائلی جینر اب بھی کمپنی میں 44 فیصد حصص کی مالک ہیں، جو انہیں قابلِ ذکر آمدنی فراہم کرتے ہیں۔

فوربز کے مطابق کائلی جینر کی کُل دولت کو 700 ملین ڈالرز سے زیادہ ہے۔ امریکی انفلوئنسر حال ہی میں ایک تنازعے کا شکار ہوئیں تھیں جب انہیں دنیا کی سب سے کم عمر ترین ’سیلف میڈ‘ ارب پتی قرار دیا گیا تھا۔

تاہم فوربز نے بعد میں یہ نوٹ کیا کہ کائلے اور کارڈیشین جینر کے خاندان کی جانب سے کاروبار کے حجم کو کئی سال تک غلط طور پر پیش کیا گیا۔

یہی وجہ تھی کہ بعد میں کائلی سے ارب پتی خاتون کا خطاب واپس لے لیا گیا تاہم وہ اب بھی دنیا کی سب سے امیر ترین شوبز شخصیات میں سے ایک ہیں اور ٹاپ 100 امیر نوجوان افراد میں بھی شامل ہیں جن کے دنیا بھر میں کروڑوں کی تعداد میں فالوورز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں