0

نینتھرا اور دھنوش میں قانونی جنگ، معاملہ کیا ہے؟

بھارتی اداکارہ نینتھرا نے ساتھی اداکار دھنوش کے نام خط جاری کرتے ہوئے ان پر کھلے عام تنقید کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب نین تارا کی دستاویزی فلم “نینتھرا: بیونڈ دی فیری ٹیل” کے ٹریلر میں دھنوش کی فلم “راؤڈی دھان” کا سیکنڈ کا کلپ شامل کیا گیا۔

دھنوش نے اداکارہ کی فلم میں اپنی فلم کا سین دیکھ کر اس کے خلاف کاپی رائٹ کے تحت 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

نینتھرا نے جواب میں سوش میڈیا پر ایک خط جاری کیا جس میں انہوں نے جواب میں کہا کہ وہ دو سال تک دھنوش سے اجازت نامے کا انتظار کرتی رہیں، لیکن دستاویزی فلم کی منظوری کے بعد بھی انہیں انکار کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ہار مانتے ہوئے فلم سے سین نکال رہی ہیں، لیکن دھنوش کا یہ اقدام ان کے مطابق ایک غیر ضروری اور ’بہت چھوٹی حرکت‘ ہے۔

اپنے خط میں نینتھرا نے مزید کہا کہ محض تین سیکنڈ کے کلپ پر اعتراض کرنا حیران کن ہے، خاص طور پر جب یہ کلپ پہلے سے سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ انہوں نے دھنوش کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل وقت انسان کے کردار کو ظاہر کرتا ہے اور دھنوش وہ نہیں ہیں جیسا وہ خود کو مداحوں کے سامنے پیش کرتے ہیں۔

اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک پروڈیوسر واقعی سیٹ پر موجود ہر شخص کی زندگی کنٹرول کرتا ہے؟ اور کیا ان کے حکم سے انحراف کا مطلب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہے؟

نینتھرا نے مزید کہا کہ فلم کی ریلیز کو تقریباً 10 سال گزر چکے ہیں، لیکن اس دوران دھنوش کا رویہ ان کے لیے ناقابل فراموش رہا۔ نینتھرا نے واضح کیا کہ یہ معاملہ ان کے لیے ایک تلخ تجربہ ہے، اور وہ دھنوش کے اس رویے کو مداحوں اور انڈسٹری کے سامنے بے نقاب کرنا چاہتی ہیں۔

فلم جوان کی اداکارہ نینتھرا کے مذکورہ خط کے بعد معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گیا ہے الو ارجن کی جانب سے بھی جواب دیا گیا جس میں ان کے وکیل نے اداکارہ کا 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

دھنوُش کے وکیل نے ایک قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے نینتھرا اور نیٹ فلکس انڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی دستاویزی فلم ’نینتھرا: بیونڈ دی فیری ٹیل‘ سے وہ مواد ہٹا دیں جو فلم ’نانم راؤڈی دھان‘ کے کاپی رائٹس خلاف ورزی کرتا ہے۔ نوٹس کے مطابق، یہ مواد فلم کے ’بیک اسٹیج فوٹیج‘ پر مشتمل ہے، جو دھنوُش کی ملکیت ہے۔

وکیل نے نینتھرا کے اس دعوے کو “بے بنیاد” قرار دیا کہ یہ فوٹیج غیر مجاز طور پر فلمائی گئی تھی۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر اس مواد کو ہٹایا نہ گیا تو دھنوُش قانونی کارروائی کریں گے، جس میں 10 کروڑ روپے کے ہرجانے کا مطالبہ بھی شامل ہوگا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نینتھرا اور نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے اس نوٹس پر تاحال کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں