0

تیسرا ٹی 20: پاکستان ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 117 رنز پر آؤٹ

تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی پوری ٹیم 117 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ہوبارٹ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن پاکستانی بلے باز آسٹریلوی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

پاکستان ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 18.1 اوورز میں 117 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بابراعظم 41 اور حسیب اللہ خان 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے ایرون ہارڈی نے 3، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم کی قیادت نائب کپتان سلمان علی آغا کررہے ہیں جبکہ محمد رضوان آج کے میچ میں شریک نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ میزبان آسٹریلیا ابتدائی دو میچز میں فتح کے ساتھ پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔

آسٹریلیا نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 29 اور دوسرا 13 رنز سے جیتا تھا، پاکستانی ٹیم اب تک کینگروز کو آسٹریلیا میں ٹی 20 میچ میں شکست نہیں دے سکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں